پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

آصفہ بھٹو کی قومی سیاست میں دبنگ انٹری، 30 نومبر کو ملتان جلسے سے خطاب کرینگی

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری 30 نومبر کو ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کریں گی۔

خیال رہے کہ آصفہ بھٹو کی قومی سطح کی سیاست میں پہلی انٹری ہوگی۔ آصفہ بھٹو 29 نومبر کو جلسے میں شرکت کے لیے ملتان پہنچیں گی۔ ادھر ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو ملتان میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی، اور اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کی تحریری درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

اس جلسے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کرنا تھی لیکن وہ اس وقت کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے خود آئسولیٹ کر چکے ہیں۔ تاہم انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کا اعلان کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.