پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سندھ کسٹم کی کارروائی، سفارتخانے کے نام پر درآمد کی جانیوالی 600 شراب کی بوتلیں ضبط

کراچی : ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سفارتخانے کے نام پر درآمد کی جانیوالی 9 کروڑ سے زائد کی شراب کی بوتلیں ضبط کرکے ملزمان کیخلاف کارروائی کاآغازکردیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ نے پورٹ قاسم پر کارروائی کرتے ہوئے سفارتخانے کے نام پردرآمدکی جانیوالی9 کروڑ سےزائدکی شراب کی بوتلیں ضبط کرلیں۔

شراب کی کنسائنمنٹ کی جی ڈی کلیئرنگ ایجنٹ نے3ماہ قبل جمع کرائی تھی، جس کے بعد خلیجی ملک کے سفارتخانے کے کنسائمنٹ کو روک کرجانچ پڑتال کی گئی۔

ذرائع کسٹم کا کہنا ہے کہ خلیجی ملک اسلام آباد کے سفارتخانے کےنام پرشراب درآمدکی گئیں، گڈز ڈیکلریشن میں درآمد کی جانیوالی شراب کی بوتلوں کی مقدار600 اور مالیت 2350 ڈالرظاہرکی گئی۔

ذرائع کسٹم کلکٹریٹ کے مطابق سفارتخانےنےشراب کےکنسائمنٹ سےلاتعلقی کااظہارکیا،کنٹینرمیں کروڑوں مالیت کی6ہزارشراب کی بوتلیں اسمگل کی جارہی تھی،شراب ضبط کرکے ملزمان کیخلاف کارروائی کاآغازکردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.