پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور میٹروبس بند، مسافر خوار ہوگئے، مظاہرین کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا

لاہور : میٹروبس ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال کر دی، بتی چوک کے قریب مسافروں کو میٹروبس سے اتار دیا گیا، شاہدرہ سے میٹروبس سروس بند، مسافر خوار ہو گئے۔تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر راولپنڈی کے میٹرو بس ملازمین حتجاج پر ہیں،بس سروس معطل ہے، لاہور میں بھی میٹرو بس ملازمین نے گاڑیاں روک کر احتجاج شروع کردیا ہے، بتی چوک کے قریب مسافروں کو میٹروبس سے اتار دیا گیا، شاہدرہ سے میٹروبس سروس بند، مسافر خوار ہو گئے،مظاہر ین اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں۔

ملازمین نےمیٹرو ٹریک پر دھرنا دے دیا ہے۔ میٹرو بس کی انتظامیہ نے احتجاجی ملازمین کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو طلب کر لیا۔ پولیس نے مظاہرین کو میٹرو بس ٹریک سے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس انتظامیہ کی ہدایت پر کارروائی کریں گے اور جو بھی بس قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.