پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

خانیوال میں قائم کمپلینٹ سنٹر میں کورونا ایس اوپیزکے تحت کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا

خانیوال: حکومت پنجاب کے ویثرن اورانسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او آفس میں قائم کمپلینٹ سنٹر میں کورونا ایس اوپیزکے تحت کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا اس دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم نے فرداً فرداً ضلع خانیوال کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کی شکایات و مسائل سنے اورموقع پر متعلقہ افسران کو سائلین کی دادرسی اوران کے مسائل کے حل کے لیے تحریری احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹس طلب کرلیں۔دوران کھلی کچہری لوگوں کے مابین سماجی فاصلے اورماسک کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری ازالہ کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہرخاص وعام کے لیے کھلے ہیں عوام کو بلاتفریق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے‘خانیوال پولیس اپنے فرائض منصبی بہتر سے بہتراداکرتے ہوئے مخلوق خداکی خدمت اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہیں‘عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ میرے نزدیک وہی پویس آفیسراوراہلکارشاباش اورانعام کا مستحق ہے جوعوامی خدمت اورکارکردگی میں آگے ہوگالہذا پولیس فورس کے تمام افسران اورجوان صدق دل سے عوامی خدمت کو اپنا شعاربنائیں۔انہو ں نے کہاکہ خانیوال کا ذمہ دارشہری ہونے کے ناطے جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کے ساتھ مثبت تعاون جاری رکھتے ہوئے اپنابھرپورکرداراداکریں اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں خانیوال پولیس کی جانب سے فوری کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ڈی پی او نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ عوام دوست پولیسنگ کیساتھ بھرپور انسدادی کاروائیوں سے معاشرے میں احساس تحفظ کی فضاء کوفروغ دیا جائے‘کرپشن فری‘قانون کی بالادستی‘انصاف کی فراہمی‘عوامی خدمت اورجرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردارتک پہنچانا ہی ہمارامقصدہونا چائیے۔انہو ں نے کہاکہ پولیس افسران تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ عزت واحترام سے پیش آئیں اوران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.