:تھانہ صدر بیرونی پولیس کی کاروائی، اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے ملزم اور کیٹیگری(بی)کے 02اشتہاری مجرمان سمیت 03 گرفتار۔
تھانہ صدر بیرونی پولیس کی کاروائی، اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والے ملزم اور کیٹیگری(بی)کے 02اشتہاری مجرمان سمیت 03 گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی)کے 02اشتہاری مجرمان بابر کھوکھر اور احتشام گلزار کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں چند ماہ سے صدر بیرونی پولیس کو مطلوب تھے، جبکہ دوسری کاروائی کے دوران صدر بیرونی پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے اشتہاری مجرم محسن خان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈکے دوران ملزم صفدر خان نے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دی، جس پر صدر بیرونی پولیس نے کاورائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دینے والے ملزم صفدر خان کو گرفتار کر لیا،ایس پی صدر نے ایس ایچ او صدر بیرونی اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا،اشتہاری مجرمان اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔