پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

تھانہ گوجر خان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،02ملزمان گرفتار،ہیروئن اور چرس برآمد

تھانہ گوجر خان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،02ملزمان گرفتار،ہیروئن اور چرس برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوگوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02منشیات فروش طاہر خان اور عظیم کو گرفتا رکر لیا، ملزم طاہر خان کے قبضہ سے01کلو135گرام ہیروئن جبکہ ملزم عظیم کے قبضہ سے 520گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ایس پی صدر نے ایس ایچ اوگوجر خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اورگرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.