راولپنڈی:تھانہ واہ کینٹ پولیس کی اہم کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث طفیلا گینگ کے 02 ملزمان گرفتار
راولپنڈی:تھانہ واہ کینٹ پولیس کی اہم کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث طفیلا گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،چوری شدہ 05موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا متحرک و منظم گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ڈی ایس پی ٹیکسلا کی زیر نگرانی ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث طفیلا گینگ کے 02ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزمان میں نعمان بٹ عرف طفیل اور نعمت اللہ عرف گلی شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 5 0موٹر سائیکل برآمدہوئے،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کا پتہ لگا کر ان کو بھی گرفتار کیا جائے گا،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار،ڈی ایس پی ٹیکسلا،ایس ایچ اوواہ کینٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، جس کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔