پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

راولپنڈی :پوٹھو ہار ڈویژن پولیس کی پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی،04ملزمان گرفتار پتنگیں اور ڈور یں برآمد، مقدمات درج۔

راولپنڈی :پوٹھو ہار ڈویژن پولیس کی پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی،04ملزمان گرفتار پتنگیں اور ڈور یں برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں او ر پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان یاسر اعجاز اور چوہدری فیضان کو گرفتار کر لیا، ملزم یاسر اعجاز کے قبضہ سے40پتنگیں جبکہ ملزم چوہدری فیضان کے قبضہ سے30 پتنگیں برآمد ہوئی،ایس ایچ اومورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان حمزہ ساجد اور سلیمان خان کو گرفتار کر لیا، ملزم حمزہ ساجد کے قبضہ سے20پتنگیں اور01ڈور جبکہ ملزم سلیمان خان کے قبضہ سے32پتنگیں اور01ڈور برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی پوٹھوہار نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے، پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.