پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور ملک میں آج کورونا سے مزید 71 افراد انتقال کرگئے اور 2700 سے زائد نئے مریض بھی سامنے آئے

لاہور ملک میں آج کورونا سے مزید 71 افراد انتقال کرگئے اور 2700 سے زائد نئے مریض بھی سامنے آئے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق جو مزید علاقے کورونا کی وجہ سے بند کیے گئے ہیں، ان میں کچا مشن داس، گلی میاں وچو والی رنگ محل، گلی نمبر7 اندرون شیراں والا گیٹ، فضل سوئٹس والی گلی موچی گیٹ، گلی کوشا عالم یاربھاٹی گیٹ، مکان نمبر 100اسلامیہ پارک۔اس کے علاوہ گلی نمبر61،المدد پاک کالونی راوی روڈ،گلی طفیل قلعہ لکشمن، گلی نمبر 3راوی روڈ،گلی نمبر13قصور پورہ، بادامی باغ میں مین گلی کھوکھر روڈ، گلی نمبر 6 داتا نگر، گلی نمبر 7-اےصدیقیہ کالونی اورگلی نمبر 3محلہ کچی آبادی اقبال پارک شامل ہیں۔ ملک میں آج کورونا سے مزید 71 افراد انتقال کرگئے اور 2700 سے زائد نئے مریض بھی سامنے آئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.