پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 4 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 4 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی اس وقت جہلم میں 110 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 9 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کرونا وائرس کے 17 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 37623 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 837 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب تک 706 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک کرونا وائرس سے 12 اموات ہوئی ہیں۔
کرونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم ستمبر 2020 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 31228 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 355 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 3 اموات ہوئی ہیں۔جہلم میں اب تک 28 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.