ھانہ روات پولیس کی کاروائی، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شیشہ سینٹر پر چھاپہ،شیشہ سینٹر مالک سمیت04ملزمان گرفتار،
تھانہ روات پولیس کی کاروائی، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شیشہ سینٹر پر چھاپہ،شیشہ سینٹر مالک سمیت04ملزمان گرفتار، حقے، حقہ فلیورز و دیگرمتعلقہ سامان برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران شیشہ نوش کرنے والے04ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں شیشہ سینٹر کا مالک واجد منیر جبکہ دیگر ملزمان میں حمزہ عباس،انوار احمد اور دانیال رفاقت شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے3 حقے، 6شیشہ فلیوراور متعلقہ سامان برآمد ہوا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ او روات اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کا مستقبل تاریک کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔