پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ڈسٹرکٹ کمپلینٹ ریڈ ریسل کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈ پٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں نے کی

ڈسٹرکٹ کمپلینٹ ریڈ ریسل کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈ پٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں نے کی۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی خوشاب میڈم نادیہ شفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خوشاب ملک امتیازاحمد مانگٹ، سیکرٹری آر ٹی اے کامران اکبر، ڈسٹرک کمپلینٹ ریڈ ریسل کمیٹی کے فوکل پرسن شہزاد احمد کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سپیشل پرسنز جو بطور ڈیلی ویجیز کام کر رہے ہیں ان کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرخوشاب مسرت جبیں نے کہا کے حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں معذور افراد کے لئے سرکاری محکموں میں تین پرسنٹ کا کوٹہ رکھا گیا ہے جس پر صرف معذور افراد کو ہی بھرتی کیا جائے گا۔ کُوِڈ 19 کی دوسری لہر کو مد نظر رکھتے ہوئے معذور افراد کو دفاتر میں حاضری سے استثناء دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور معذور افراد کو مفت سفر کرنے کے لئے ٹریولنگ کارڈز کے اجراء کی بھی ہدایت کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.