پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

جھنگ محکمہ زراعت توسیع اورفرٹیلائزر کمپنی لمٹیڈکے زیر اہتمام منڈی شاہ جیونہ میں یوم کاشتکاران کا انعقاد کیا گیا۔

جھنگ محکمہ زراعت توسیع اورفرٹیلائزر کمپنی لمٹیڈکے زیر اہتمام منڈی شاہ جیونہ میں یوم کاشتکاران کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اختر حسین سمیت محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران اورکاشتکار حضرات شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو بہتر پیداوار کے حصول کےلئے زرعی جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ضلع بھر میں کسانو ںکو مقررہ ریٹ پر کھاد اورزرعی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اس موقع پر دیگر زرعی ماہرین نے بتایا کہ کاشتکاراپنی فصلات میںکھادوں کا متوازن استعمال کریں۔انہوںنے کہا کہ کھادوں کی ترسیل کے ساتھ ساتھ مفت زرعی خدمات بھی کاشتکاروں کو مہیا کی جارہی ہیں۔جن میں سب سے اہم متی و پانی کا مفت تجزیہ کی سہولت ہے۔تمام کھادیں وافر مقدار میں موجود ہیں اور کسان کمپنی کی مفت زرعی خدمات سے فائدہ اٹھائیں۔بعد ازاںڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اختر حسین نے منڈی شاہ جیونہ کھاد مارکیٹ کادورہ کیا اورکھادوں کی دستیابی سمیت قیمتوں کا جائزہ لیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.