پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

صوبہ پنجاب سرکاری ملازمین 31، مسیحی برادری کو 20 دسمبر کو تنخواہیں ملیں گی

صوبہ پنجاب سرکاری ملازمین 31، مسیحی برادری کو 20 دسمبر کو تنخواہیں ملیں گیپنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری ملازمین کو 31 جبکہ مسیحی برادری کے ملازمین کو 20 دسمبر کو تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یکم جنوری کو بینک تعطیل جبکہ دو اور تین جنوری کو ہفتہ اور اتوار ہونے کی وجہ سے پنجاب حکومت نے تنخواہ اور پنشن 31 دسمبر تک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے کرسمس کی وجہ سے مسیحی برادری کے ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہ اور پنشن 20 دسمبر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو مرا سلہ جاری کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.