پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

شدید دھند میں سولوموینگ ٹریفک آگاہی نہ ہونے اور ٹریفک پولیس کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے خطر ناک حادثات کا باعث بن رہی ہیں

ارون آباد (تحصیل رپورٹر) شدید دھند میں سولوموینگ ٹریفک آگاہی نہ ہونے اور ٹریفک پولیس کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے خطر ناک حادثات کا باعث بن رہی ہیں تفصیل کے مطابق ایک ہفتے سے مسلسل شدید دھند کا راج ہے مگر ٹریفک پولیس نے کوئی پلان مرتب نہیں کیا، جبکہ ٹریفک پولیس کو چاہیے کہ ڈرائیورز حضراتِ کو اکھٹے کر کے لیکچر
دیے اور احتیاطی تدابیر بتائے مگر موجودہ ٹریفک آفسران بند کمروں میں بیٹھ کر ماسٹر پلان تیار کر لیتے ہیں روڈ پر آکر آگائی نھیں دیتے ، سولو ٹریفک جن میں گدھا، بیل ریڑھی، کے پیچھے کوئی ریفلکٹر نہیں لگے ہوتے، اور جس کی وجہ سے خطر ناک حادثات رونما ہو رہے ہیں، ہارون آباد اور گردونواح میں ٹریفک حادثات اور جانی نقصان بڑی تعداد میں ھوئے ہیں، سول سوسائٹی کی ڈی پی او بھاولنگر سے اپیل ہے کہ ٹریفک پولیس کا سختی سے نوٹس لیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.