پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

راولپنڈی:تھانہ سول لائن پولیس کی کاروائی،آتش بازی کا سامان لے کر جانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

راولپنڈی:تھانہ سول لائن پولیس کی کاروائی،آتش بازی کا سامان لے کر جانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔ تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کرنے والوں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او سول لائن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے کر جانے والے ملزم اظہار علی کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے سوتر گولے 100عدد,آتشی انار 24 عدد، ہوائیاں 84عدد،شارٹ سٹک 18 عدد، شارٹ کیک03 ڈبے، چائنہ پٹاخہ 10 عدد برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی پوٹھوہارنے ایس ایچ او سول لائن اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آتش بازی کے ذریعے لوگوں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.