پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

راولپنڈی :راولپنڈی پولیس کی پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،09ملزمان گرفتار،پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد،

راولپنڈی :راولپنڈی پولیس کی پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،09ملزمان گرفتار،پتنگیں اور دھاتی ڈوریں برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 06ملزمان عبدالمنان،محمد جواد، اویس، عزیر ارشاد،شفاقت اور عدنان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے120پتنگیں 518دھاتی ڈوریں برآمد ہوئی،جبکہ ایس ایچ اوائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان دین اکبر، وقاص اور دانش خان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے75پتنگیں اور04ڈوریں برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے، پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.