پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

راولپنڈی ٹریفک پولیس کا کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز

راولپنڈی ٹریفک پولیس کا کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز,کاروائی کا فیصلہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں امن و امان کویقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔ سینئر ٹریفک آفیسرکالے شیشوں کے متعلق شہریوں کی طرف سے کسی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔ سید عابد عباس شاہ
راولپنڈی( )سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف مزید سخت کاروائی کا آغاز،سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیے گئے ،جو بلا امتیاز اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے ۔گزشتہ ماہ بھی سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے دوران 653گاڑیوں کو چالان کیے اورمتعدد تھانہ جات میں بند کرائیں ۔تفصیلات کے مطابق سینئر ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید عابد عباس شاہ نے ملکی حالات کے تناظر اور سکیورٹی کے پیش نظرشہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سرکل کے تمام انچارجز کو کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف مزید سخت اور بلا امتیاز قانونی کاروائی کے احکامات جاری کر دیے۔انھوں نے تمام سرکل انچارجز کوخصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو سخت کرتے ہوئے ،کالے شیشے والی گاڑیوں کے پیپر اتار کر انھیں باقاعدہ چالان ٹکٹ دیے جائیں۔ان کامزید کہنا تھا کہ کالے شیشوں کے متعلق شہریوں کی طرف سے کسی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا اوران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.