پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ہارون آباد موسم سرما ميں گیس بحران سے خواتین دہری اذیت کا شکار ہيں

ہارون آباد موسم سرما ميں گیس بحران سے خواتین دہری اذیت کا شکار ہيں.سردی میں اضافے کے ساتھ ہی شھر میں گیس کاکم پریشر اور لوڈ شیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ پہلے گیس پریشرمیں کمی کے باعث شہری پریشان تھے لیکن اب کھبی کھبار گیس کی فراہمی معطل رہتی ہے۔شہریوں اویس۔ملک خرم شہزاد،ثاقب۔منور۔ذوالفقار۔ملک شاھد۔معین۔ارسلان۔شہریار۔بلال۔زبیر۔منور سمیت دیگر نے میڈیا ٹیم سے بات چیت کرتے ہوے کہاکہ گیس کے کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ سے جہاں پرخواتین کوگھریلوکام کاج میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تودوسری طرف دفتروں اور کام کاج والے افراد کو صبح سویرےبغیر ناشتے کے ہی گھر سے جاناپڑتاہے سوئی گیس والے مین لائن سے پریشر بلکل کم کردیتے ہیں لہذا ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ اس صورت حال کا نوٹس لیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.