پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

جہانیاں اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمر غوری کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں کا دورہ کیا

جہانیاں اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمر غوری کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں کا دورہ کیا. اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا. ریکارڈ کی چھان بین کی. تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے بارے میں ایم ایس سے دریافت کیا. ڈاکٹر عمر غوری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل جہانیاں میں اس موذی مرض میں مبتلا بچوں کی ریشو بہت کم ہے. یہ مرض کزن میرج سے پیدا ہوتی ہے. تھیلیسیمیا بیماری میں مبتلا بچوں میں خون کی شدید کمی واقع ہوتی ہے. بچہ خون کی کمی کی وجہ سے لاغر ہونے کے ساتھ ساتھ نشوونما بھی رک جاتی ہے. گاہے بگاہے خون کی ضرورت پڑتی رہتی ہے اگر خون بروقت میسر نہ ہو تو موت واقع ہو سکتی ہے. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو چاہیے کہ مخیر حضرات، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں سے رابطہ کر کے بلڈ کیمپ لگایا جائیں تاکہ خون کی وافر مقدار میں بلڈ بینک میں جمع ہو سکے اور تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو خون لگایا جا سکے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.