پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

خوشاب حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ایگریکلچر فارم واٹر مینجمنٹ کے تحت ڈسٹرکٹ الاٹمنٹ کمیٹی کے رو برو ڈی سی آفس میں سبسڈائزڈ لیزر یونٹس کی قرعہ اندازی کر دی گئی

خوشاب حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ایگریکلچر فارم واٹر مینجمنٹ کے تحت ڈسٹرکٹ الاٹمنٹ کمیٹی کے رو برو ڈی سی آفس میں سبسڈائزڈ لیزر یونٹس کی قرعہ اندازی کر دی گئی۔جس میں 19 کا میاب خوش نصیبوں کو فی ڈھائی لاکھ کی سبسڈی پر لیزر یونٹس دیئے جائیں گے۔قرعہ اندازی کی تقریب میں چیئرمین الاٹمنٹ کمیٹی ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں،ممبران،اے ڈی سی (آر) عدیل حیدر ڈویزنل ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ افتخار احمد چغتائی،ڈپٹی ڈائریکٹر عامر شہزاز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر قائدآباد طارق محمود،اسسٹنٹ ڈائیریکٹر خوشاب طلعت محمود دیگر ممبران کے علاوہ مختلف علاقے کے زمیندار اور کاشتکار موجو دتھے۔ڈویزنل ڈائریکٹر افتخار احمد چغتائی نے بتایا کہ 19 خوش نصیبوں کو ایک ہفتہ کے اندر الاٹمنٹ لیٹرز دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ٹوٹل 146 درخواستیں موصول ہوئی تھیں اور111 اہل امیدواروں کو قرعہ اندازی میں شامل کیا گیاہے۔یہ قرعہ اندازی یوسی سطح پر کوٹہ کے مطابق صاف اور شفاف طریقے سے کی گئی۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کامیاب خوش نصیبوں کو مبارک باد دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.