پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

خیبرپختونخواہ میں تھانہ حدودباڑہ کے علاقے سپاہ میں سیکورٹی فورسزاورپولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرذاکرآفریدی سمیت چاردہشت گرفتارکرلیے گئے

خیبرپختونخواہ میں تھانہ حدودباڑہ کے علاقے سپاہ میں سیکورٹی فورسزاورپولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرذاکرآفریدی سمیت چاردہشت گرفتارکرلیے گئے جن کا تعلق لشکراسلام سے ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضہ سے تین خودکش جیکٹ اور6 دیسی ساختہ بم بھی بر آمد کیے گئے ہیں۔دوسری جانب زیرحراست دہشت گردوں کی نشان دہی پرپشاورکے علاقے بڈھ بیرمیں بھی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 8 سہولت کاروں کوبھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔ گرفتار 12 دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ دہشت گردوں نے 25 دسمبر کو پشاورمیں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.