پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، مردان سے 5 دہشتگرد گرفتار

پشاور : خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، مردان سے 5 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔ دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا میں بڑی دہشتگرد کارروائیوں کیلئے بھیجا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ، 02 خود ساختہ بم، 05 ہینڈ گرینیڈ، 02 کلاشنکوف، 03 پستول اور متعدد کارتوس بر آمد ہوئے۔ کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ مردان ریجن نے مذکورہ دہشت گرد نیٹ ورک کو گرفتار کر کے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.