راولپنڈی آج ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس کی صدارت ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی, کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کی.
راولپنڈی آج ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس کی صدارت ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی, کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کی. میٹنگ میں تمام اداروں کے افسران نے شرکت کی اور اداروں کی کارگردگی کا باغور جائزہ لیا گیا. میٹنگ میں حلقہ پی پی6 کے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ, تمام ترقیاتی منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کرنے, کوہسار یونیورسٹی کے عمل کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے عمل کو تیز کرنےکرور ہائر سیکنڈری سکول کی عمارت کو پائیہ تکمیل تک پہنچانےحلقہ پی پی 6 کی سڑکوں پر کام, ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ صحت کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. میٹنگ میں اس پر اتفاق کیا گیا کہ مری میں گیس لائنز کی وجہ سے اکھاڑی گئی سڑکوں پر محکمہ ہائی وے فوری طور پر مرمت کا کام شروع کرے گا, ملوٹ ستیاں روڈ پر محکمانہ کروائی مکمل کر کے فوری طور پر ٹھیکدار کام شروع کرے گا اور کہوٹی کلیاڑی روڈ پر بھی فوری طور پر کام شروع کیا جائے گا, کوہسار یونیورسٹی مری میں جلد کلاسز شروع کرنے کے لیے تمام تر انتظامات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے, کرور ہائر سیکنڈری سکول کی عمارت کو مکمل کرنے کے لیے 1 کروڑ کے فنڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جبکہ 1 کروڑ ایم پی اے اور ایم این اے اپنے فنڈز سے فراہم کریں گے. انشاء اللہ جلد عمارت کو بھی مکمل کیا جائے گا.