پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ملتان ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے اشیائے ضروریہ کے نئے نرخ مقرر کر دئے ملتان ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے قیمتوں کے تعین کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا

ملتان ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے اشیائے ضروریہ کے نئے نرخ مقرر کر دئے ملتان ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے قیمتوں کے تعین کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا پرائس مجسٹریٹس کو نئی قیمتوں پر عملدر آمد کرانے کا حکم دے دیا گیا۔ نئی قیمتوں کے مطابق دال مسور موٹی127روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو گی دال مونگ دھلی کا ریٹ 196 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا دال چنا باریک 104 روپے اور دال چنا درمیانی 117 روپے کلو میں فروخت ہو گی
دال ماش باریک213 روپے اور دال ماش موٹی 223روپے فی کلو قیمت مقرر کر دی گئ
چنا سفید باریک 95روپے اور چنا سفید موٹا 118 روپے فی کلو ریٹ مقرر چاول باسمتی کرنل کچی اور پکی نئ دونوں کا نرخ118 روپے فی کلوگرام ہو گا چاول اری 6 کی قیمت 56روپے فی کلوگرام مقرر کردی گئی ہے بیسن 108 روپے اور سوجی و میدہ کی قیمت 75 روپے فی کلو مقرر کردی گئی 100 گرام وزن کی تندوری روٹی 7 روپے اور سادہ نان 10 روپے میں فروخت ہو گا :120 گرام وزن کے روغنی نان کی قیمت 15روپے مقرر کر دی گئی کچا کھلا دودھ75 روپے لٹر اور دہی85روپے کلو میں فروخت ہوگی بڑا گوشت400روپے اورچھوٹا گوشت800 روپے فی کلو کا نرخ مقرر سرکاری ریٹ کے مطابق20کلو وزن کے آٹے کا تھیلا860روپے میں دستیاب ہو گا پرچون فروش چینی کے ایکس مل ریٹ پر 2 روپے فی کلوگرام منافع حاصل کر سکیں گےگھی اور کوکنگ آئل محکمہ انڈسٹریز پنجاب کے متعین کردہ نرخ پر فروخت ہو گا۔سبزی،فروٹ اور پولٹری کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر مقرر کئے جائیں گے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.