پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ابو ظہبی میں شیخ زید گرینڈ مسجد کا دورہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ابو ظہبی میں شیخ زید گرینڈ مسجد کا دورہمتحدہ عرب امارات میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی اور ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور امتیاز احمد گوندل بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے.وزیر خارجہ نے مسجد سے جڑے مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نھیان کے مزار پر حاضری دی۔ انھوں نے مرحوم رہنما کی دنیا کی مختلف قوموں کے درمیان رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے پیغام کا تذکرہ کیا .انہوں نے گرینڈ مسجد کے مختلف حصے دیکھے۔ شیخ زاید جامع مسجد کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر یوسف العبیدی نے وزیر خارجہ کو مسجد کی تاریخ اور اسکی تعمیر میں استعمال ہونے والے اجزاء اور فن تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.