اینٹی کرپشن نے سابق ممبر قومی اسمبلی مدثر قیوم کو عدالت پیش کر دیا
اینٹی کرپشن نے سابق ممبر قومی اسمبلی مدثر قیوم کو عدالت پیش کر دیا .مسلم لیگی رہنما کو سینئر سول جج شبانہ حمید مغل کی عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے درخواست ضمانت عدم منظور کرتے ھوئے پولیس کی استدعا پر مدثر قیوم ناھرا کا تین روز کا ریمانڈ دیتے ھوئے پولیس کے حوالے کر دیا دوران سماعت عدالت کے باھر لیگی ممبران اسمبلی اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی،سابق ایم این اے مدثر قیوم ناہرہ کو گزشتہ روز اینٹی کرپشن نے انکے خلاف درج مقدمہ میں گرفتار کیا تھا،
سابق ایم این اے مدثر قیوم ناھرا پر 267 کنال سے زائد سرکاری اراضی پر قبضہ کا مبینہ الزام ھے،ایم این اے اظہر قیوم ناہرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی سابق ایم این اے مدثرقیوم ناہرہ کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر کے حکومت ہمیں خوف زدہ کرنا چا ھتی ھے،
پی ڈی ایم ارکان اسمبلی کے استعفوں اور لانگ مارچ کے فیصلے سے قبل ھی سلیکٹڈ وزیراعظم گھبرا گئے ہیں مسلم لیگ (ن) کو دھمکیوں اور گرفتاریوں سے نہ ڈرانے کا سلسلہ جاری ھے،وزیراعظم عمران نیازی نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے مریم نواز سمیت پی ڈی ایم کی قیادت پر مقدمات سلیکٹڈ کی گھبراہٹ کا نتیجہ ہے.