کسووال پولیس تھانہ شاہکوٹ نے کاروائ کرتے ہوئے عوام کو مختلف طریقوں سے بلیک میل کر کے بھاری رقوم بٹورنے والے 5 رکنی گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا
کسووال پولیس تھانہ شاہکوٹ نے کاروائ کرتے ہوئے عوام کو مختلف طریقوں سے بلیک میل کر کے بھاری رقوم بٹورنے والے 5 رکنی گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق پولیس شاہ کوٹ ے۔ملزمان اپنی وارداتوں میں شکیلہ نامی لڑکی کو بھی استعمال کرتے اور شرفاء کو بلیک میل کرتے ۔
کاروائ مقامی گاؤں 79 بارہ ایل کے رہائشی ڈاکٹر غلام مرتضی کی درخواست پر کی گئ جس سے گرفتار ملزمان نے بلیک میل کر کے 10 لاکھ روپے ڈیمانڈ کئے تھے ۔
ابتدائ پولیس تفتیش کے مطابق ملزمان نے پنجاب کے مختلف شہروں میں بلیک میلنگ اور نوسر بازی کی کئ وارداتیں کیں ۔ملزمان اپنے سرغنہ اور ساتھی لڑکی کے ذریعے لوگوں کی عریاں ویڈیو بناتے ، فیک رشتے کرواتے اور کالا جادو ٹونہ وغیرہ کے ذریعے سادہ لوح لوگوں کو لوٹتے رہے ۔ملزمان نے حال ہی میں ایک ڈاکٹر کو بلیک میل کر کے اس سے 10 لاکھ روپے ڈیمانڈ کئے تھے ۔
گرفتار ملزمان میں علی اکبر ، محمد نعیم ، راشد علی اور سعید شامل ہیں جبکہ بلیک میلر گروہ کی ساتھی لڑکی شکیلہ گرفتار نہیں ہو سکی جسکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ایس ایچ تھانہ شاہکوٹ نوریز عباس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔