ضلعدار کو رشوت لیتے گرفتار.
خطیب الرحمان، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھا نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں رشوت کی رقم5ہزار ملزم سے برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ملزم نے موقعہ کی رپورٹ کرنے کے لیے رشوت طلب کی تھی۔ضلعدار جاوید اقبال نے ضلع سرگودھا میں رشوت کا بازار گرم کیا ہوا تھا۔حکومت پنجاب کے کرپشن فری پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب جناب گوہر نفیس کی خصوصی ہدایات پر محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے خالد مسعود فروکہ، ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں سرگودھا ڈویژن میں کرپٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنک کیا ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پرڈویژن بھر میں کرپٹ ملزمان کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا رہے۔ تفصیلات کے مطابق مظفر عباس ولد ظفر عباس، سکنہ ماڑی لک ضلع سرگودھا نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواطلاع دی کہ جاوید اقبال ضلعدار نے رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے کوئی بھی کام رشوت لیے بغیر نہیں کرتا، مدعی مقدمہ نے مزید بتایا کہ جاوید اقبال، ضلعدارنے موقع کی رپورٹ کرنے کے لیے رشوت کا مطالبہ کر رہا ہے جبکہ ضلعدار پہلے بھی اسی کام کے لیے رشوت وصول کر چکا ہے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے کہا کہ آپ راشی ضلعدارکو رشوت نہ دیں بلکہ اُسے رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروائیں، اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم کی کاوشوں سے مدعی مقدمہ مظفرعباس ولد ظفر عباس سکنہ ماڑی لک ملزم جاوید اقبال، ضلعدارپر ریڈ کروانے کے لیے راضی ہو گیا۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے خطیب الرحمان، سرکل آفیسرہیڈکوارٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا کو ریڈ کرنے کا حکم دیا،سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کر جوڈیشل مجسٹریٹ امانت علی صاحب کی نگرانی میں ریڈ کیااور دوران ریڈ ملزم جاوید اقبال، ضلعدار،محکمہ انہار سرگودھا کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم مبلغ5ہزار روپے موقع سے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر19/2020 تھانہ اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن درج کرلیا۔ ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے