پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے طبیعت ناساز ہونے پر خود کو قرنطینہ کر لیا تھا اور اب ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طبیعت ناساز ہونے پر ان کا کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیا گیا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، رپورٹ آنے سے قبل ہی عثمان بزادر نے اپنی سرکاری اور نجی مصروفیات ترک کرکے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا تاہم وہ ضروری امور گھر سے ہی نمٹاتے رہیں گے  ۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.