ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کرسمس کی سیکورٹی کے حوالے سے منتظیمن چرچز سے میٹنگ و چرچز کے سیکورٹی گاڈز اور سول ڈیفینس کے عملہ کے لیےکرسمس کی سیکورٹی کے حوالے سے پولیس لائن میں تربیتی مشقوں کا اہتمام
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کرسمس کی سیکورٹی کے حوالے سے منتظیمن چرچز سے میٹنگ و چرچز کے سیکورٹی گاڈز اور سول ڈیفینس کے عملہ کے لیےکرسمس کی سیکورٹی کے حوالے سے پولیس لائن میں تربیتی مشقوں کا اہتمام
شاکرحسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نےکرسمس کے موقع پر چرچز کی سیکورٹی کے حوالے سے چرچز کے منتظمین سے پولیس لائن جہلم میں میٹنگ کا انعقاد کیا۔منتظمین چرچزنے اوقات پروگرامزکرسمس کی پابندی و SOPs پر عمل درآمد کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کرسچن برادری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی و ہر موقع پر فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا شکریہ ادا کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کرسمس کے موقع پر کرسچن برادری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔جبکہ چرچز کے سیکورٹی گاڈز اور سول ڈیفینس کے عملہ کے لیے کرسمس کی سیکورٹی کے حوالے سے پولیس لائن جہلم میں تربیتی مشقوں کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ایلیٹ پولیس فورس جہلم نے سیکورٹی گاڈز و سول ڈیفینس کے عملہ کو ویپن ہنڈلنگ ،بم ڈسپوزل ،سیوپنگ وسرچنگ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تربیتی مشقیں کروائیں۔