پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

کرپشن پر اختلاف، خاتون ایم پی اے کا شوہر کیخلاف خلع کیس دائر

پاکپتن : پاکپتن کی عدالت نے میڈم ساجدہ کے شوہر نوید سیلانی کو 24 دسمبر کو طلب کر لیا۔ خاتون رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر نوید سیلانی کی کرپشن کی وجہ سے مجبوراً خلع لینے کا فیصلہ کیا ہے۔زرائع کے مطابق تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی میڈم ساجدہ کے شوہر نوید سیلانی کے ساتھ کرپشن کی وجہ سے اندرونی اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ ایم پی اے میڈم ساجدہ نے طلاق کے لئے عدالت میں خلع کیس دائر کر دیا ہے۔

مقامی عدالت نے شوہر نوید سیلانی کو 24 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔ ساجدہ نوید کے مطابق شوہر نوید سیلانی کی کرپشن کی وجہ سے مجبوراً خلع لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہی کرپشن فری پاکستان ہے۔ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل تحریک انصاف کی ایم پی اے میڈم ساجدہ نے اپنے سابق خاوند یوسف سے طلاق لے کر چیف آفیسر دیپالپور نوید سیلانی کے ساتھ شادی کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.