پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

*کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کی زیر صدارت ددہوچہ، مہوٹہ اور چہان ڈیم پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

*کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کی زیر صدارت ددہوچہ، مہوٹہ اور چہان ڈیم پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا.*ددہوچہ ڈیم عوامی فلاح کا ناگزیر منصوبہ ہے اور اس پر فاسٹ ٹریک کام شروع کرنے کے لئے تمام محکمے موبلائزیشن پلان بنائیں.*ڈیم پر کام شروع کرنے کے لئے کسی بھی مناسب جگہ پر سائیٹ آفس قائم کیا جائے اور کام شروع کرنے کے لئے مشنری کو موقع پر متحرک کیا جائے اور اس ضمن اقدامات جلد از جلد مکمل کئے جائیں

*ددہوچہ ڈیم پر کام شروع کرنے کے لئے تمام متعلقہ محکمے متحرک ہوں اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کیا جائے اور اس ضمن میں کوتاہی کرنے والے افسران کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی.*ددہوچہ ڈیم پر کام کرنے کے لئے اور تمام مشنری کو متحرک کرنے کے لئے پولیس کی طرف سے مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور اس حوالے سے ضروری ہدایات سی پی او راولپنڈی کو جاری کی چکی ہیں اور انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے

*مہوٹہ ڈیم کے متاثرین کے لئے معاوضوں کی ادائیگی کا عمل 30دسمبر تک مکمل ہو جانا چاہئے اور اس ضمن میں تمام قانونی تقاضے مکمل کئے جائیں.*چیک ڈیمز کے حوالے سے محکمہ سمال ڈیم سے مکمل مشاورت جاری ہے اور کام میں تیزی لائی جائے.*راولپنڈی میں زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری لانے کے لئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے*واسا کی طرف سے واٹر سپلائی کے لئے بورنگ کی جاتی ہے مگر کئی بور خشک ہو چکے ہیں جو کہ زیر زمین پانی کی تشویش ناک صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے.*دریائے سواں پر انفلیٹ ایبل ربڑ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے باقاعدہ ماہرین کی سٹڈی کرائی جائیگی اور آر ڈی اے کو اس ضمن ہدایات جاری کی جا چکی ہیں.*ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ نازیہ پروین سندھن، ایکسیئن سمال ڈیمز پوٹھوہار غلام رسول اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.