وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ کا حکم.عوام کی سہولت کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب.متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز ترقیاتی منصوبوں کا آن گراؤنڈ جائزہ لیں، وزیراعلیٰ پنجاب.کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں ڈویلپمنٹ اسکیموں کا معائنہ کریں، جاری ترقیاتی منصوبوں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،متعلقہ حکام تعمیراتی کاموں کے معیار کو چیک کریں، ترقیاتی منصوبے عوام کی ضرورت ہیں اور ان کی بروقت تکمیل اہم ہے، منصوبو ں کی نگرانی کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے،
ترقیاتی منصوبے عوام کے خون پسینے کی کمائی سے بنتے ہیں، کسی کو لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے، منصوبوں کی مانیٹرنگ اور پیش رفت کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے،