پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

حکومت کا استعفے منظور کرنیکا فیصلہ، 2 لیگی رہنما استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب

اسلام آباد : حکومت نے پی ڈی ایم کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے مسلم لیگ (ن) کے 2 ارکان قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان کو استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب کرلیا۔ دونوں لیگی رہنماؤں نے 14 دسمبر کو استعفے سرکاری لیٹر پیڈ پر سپیکر کو بھجوائے تھے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے دونوں رہنماؤں کو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے رابطے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ استعفوں پر دستخط قومی اسمبلی ریکارڈ کے مطابق ہیں، ایم این ایز سپیکر کے سامنے پیش ہونے کی تاریخ سے آگاہ کریں،

7 روز میں انہیں استعفوں کی تصدیق کیلئے بلایا جائے گا، جواب نہ دینے پر یہ تصور ہوگا انہوں نے اپنے دفاع میں کچھ نہیں کہنا، مذکورہ صورت میں دونوں کے استعفے منظور کر لیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.