پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سٹیٹ بینک آف پاکستان کا اہم قدم ہے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سٹیٹ بینک آف پاکستان کا اہم قدم ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ بنانے اور رقم بھجوانے میں تیزی آ رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی صورت میں قیمتی اثاثے کا شکر گزار ہوں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں کل تک 20 کروڑ ڈالر کے فنڈز بھیجے گئے، پہلے 76 دنوں میں 10 کروڑ ڈالر، اگلے 28 روز میں 10 کروڑ ڈالر آئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.