پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی فیملی کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

اہور : وزیراعلیٰ پنجاب کی فیملی کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے، عثمان بزدار کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد فیملی کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ فیملی کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس موصول ہوگئیں، تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آگئے،

میری طبعیت میں مزید بہتری آئی ہے، فی الحال قرنطینہ میں ہوں، ڈاکٹرز کی ہدایات پر آرام کر رہا ہوں، گھر سے سرکاری امور سرانجام دے رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت یابی کے لئے دعاؤں پر عوام کا شکر گزار ہوں۔ عوام کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، صورتحال تشویش ناک، احتیاط انتہائی ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.