پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

11جنوری سے تعلیمی ادارے نہ کھولے گئے تو احتجاجی تحریک چلائینگے: آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن

لاہور : آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 11جنوری سے تعلیمی ادارے نہ کھولے گئے تواحتجاجی تحریک چلائیں گے ،اب صرف اس جماعت کو سپورٹ کرینگے جو تعلیم دوست ہوگی ۔

کورونا صورتحال میں تعلیمی اداروں کی بندش کا معاملہ ،آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن میدان میں آگئی ۔ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے فلٹیز ہوٹل میں پریس کانفرنس کی ۔مرکزی صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوی ایشن کاشف ادیب نے کہا کہ ملک بھر میں تمام شعبہ جات کھلے ہیں، صرف تعلیمی ادارے بند ہیں ،11جنوری سے تعلیمی ادارے نہ کھولے گئے تو احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔

کاشف ادیب نے کہا کہ 7 ماہ سے بند تعلیمی اداروں کے لیے حکومت خصوصی ریلیف کا اعلان کرے۔اب صرف اس جماعت کو سپورٹ کرینگے جو تعلیم دوست ہوگی آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کےعہدیداروں نے اساتذہ پر درج پرچے واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.