پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مردم شماری سے متعلق ایم کیو ایم کا مطالبہ درست قرار دے دیا۔

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مردم شماری سے متعلق ایم کیو ایم کا مطالبہ درست قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مطالبہ جائز ہے، خود پی ٹی آئی میں بھی یہ بات ہورہی ہے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ مردم شماری کا مسئلہ جلد از جلد حل ہوجائے گا۔ ایسا ممکن ہی نہیں کہ ایم کیوایم حکومتی اتحاد سے الگ ہوجائے۔انہوںنے کہا کہ 2023ء کے انتخابات سے قبل نئی مردم شماری کرائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.