پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد میں اب "پٹواری” نہیں ہوگا،شیخ رشید کا بڑا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تمام گاڑیاں یکم جنوری سے ایک دن میں رجسٹرڈ ہوں گی
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ای اسٹیمپ شروع کیاجارہا ہے،تمام محکموں کا دورہ کررہا ہوں ،آرام کو حرام سمجھتا ہوں،جلد بہتری آئے گی،اسلام آباد میں پٹواریو ں کا خاتمہ کریں گے ،اسلام آباد میں اب پٹواری نہیں ہوگا،
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پوری امید ہے یہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے ،دو فوڈ نائٹ بازار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،گاڑیوں کی رجسٹریشن کےتین سینٹر بنارہےہیں، کمپیوٹر ائز استعفوں کا کوئی مطلب نہیں ہوتا، ہاتھ سے لکھ کردیں،لانگ مارچ اور لونگ مارچ میں فرق ہوتا ہے،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری نے زندگی کا ادھاحصہ جیل میں گزارا،غیر ضروری آٹھ محکموں کو ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اچھی بات ہے انہوں نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم عمران خان کچھ بھی کرسکتے ہیں ،آپ دیکھیں گے یہ استعفے بھی نہیں دیں گے،ان کی لڑائی عمران خان سے زیادہ کرپشن چھپانےکےلیے ہے،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ہے، سب کی لڑائی عمران خان سے کم اور نیب کے ساتھ زیادہ ہے،ان کی لڑائی ہی یہی ہے کہ کیسز ختم کردیں کل مراد علی شاہ نے وزیراعظم بلاول کا نعرہ لگایا گزشتہ روز آصف زرداری نے جیلیں بھرنے کی بات کی ،ہم نے چوکیاں ختم کی ہیں، وہاں پولیس گاڑیاں کھڑی کریں گے،
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ابھی میٹنگ نہیں کہ ان کے لیے استقبالیہ کیمپ کب اور کہاں لگانےہیں،یہ گیٹ نمبر 4کی پیداوار ہیں پوری امید ہے یہ سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے آپ کوانڈر19کے ساتھ ہی کھیلنا ہے تودوسروں کےحال پررحم کریں ،وزیراعظم کا ایک ہی موقف ہے ،مذاکرات ہوں یا نہ ہوں این آر او نہیں ملے گا،ان کی لڑائی ہے کہ منظور پاپڑ والا اورباقی کیسز بھول جاؤ،زرداری کو علم ہے جیل کے اثرات سے بچنے کیلیے کیا کرنا ہوتاہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.