پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ایڈوائزر گورنرپنجاب۔سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انوضہ احسان بٹ نے سرائے عالمگیر نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا

ایڈوائزر گورنرپنجاب۔سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انوضہ احسان بٹ نے سرائے عالمگیر نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا,میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن استعفوں کا شوق پورا کر لے حکومت تمام سیٹوں پر ضمنی الیکشن کر دے گی,انوضہ احسان بٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ سو سائٹی وزیر اعظم کا وژن ہے ۔رئیل اسٹیٹ میں ٹیکسوں کی کمی پر غور ہو رہا ہے ۔اپوزیشن کے استعفوں پر ضمنی الیکشن ہو گا۔اپوزیشن مافیا بن چکی ہے جمہوری حکومت کو کوئی خوف نہیں ۔اپوزیشن شوق سے استعفے دیں حکومت کو فرق نہیں پڑتا۔عمران خان مافیا سے ڈرنے والے نہیں۔اپوزیشن شوق پورا کر لے۔حکومت عوام کی فلاح کے لیے کوشاں ہے ۔اپوزیشن حکومت کو استعفوں کے ذریعے الجھانا چاہتی ہے عمران خان بہادر آدمی ہے اپوزیشن وہم نکال لے۔حکومت تعلیم ۔صحت اور انصاف کے لیے کوشاں ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.