پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

جھنگ پولیس کا اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری،

جھنگ پولیس کا اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری، رواں سال میں اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف 342 مقدمات کا اندراج کر کے اسلحہ کی نمائش میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس کی اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کے سلسلہ میں رواں سال میں 342 مقدمات کا اندراج کر کے اسلحہ کی نمائش میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیاگیا،اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی ویڈیوزاپلوڈ کرنے والوں کے خلاف بھی بلاتفریق کاروائیاں کی گئیں۔ اس موقع پر ڈی پی اوجھنگ سرفراز خان ورک نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش کرنا خلاف قانون ہے، کوئی بھی شخص اسلحہ کی نمائش کا مرتکب پایا گیا تو اسکے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائیگی، اس سلسلہ میں تمام SHOs اور شاہین اسکواڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسلحہ کی نمائش میں ملوث افرادکے خلاف تسلسل کے ساتھ کریک ڈاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے اوراسلحہ کی نمائش کیلئے سوشل میڈیا پرتصویر یا ویڈیوز اپلوڈ ہونے کی صورت میں فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.