شیخ رشید نے صحافیوں کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے صحافیوں کے لیے میڈیا ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائیں گے،
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، لانگ مارچ اور لونگ مارچ میں فرق ہوتا ہے۔اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کچھ بھی کرسکتے ہیں لیکن این آر او کسی صورت نہیں دیں گے اور نہ نیب ختم ہوگا، سب کی لڑائی عمران خان سے کم اور نیب کے ساتھ زیادہ ہے۔ ان کی لڑائی ہے کہ منظور پاپڑ والا اورباقی کیسز بھول جاؤ۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آپ دیکھیں گے یہ استعفے بھی نہیں دیں گے اور پوری امید ہے یہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر ائز استعفوں کا کوئی مطلب نہیں ہوتا، دینے ہیں تو ہاتھ سے لکھ کردیں۔ وزیراعظم کا ایک ہی موقف ہے کہ مذاکرات ہوں یا نہ ہوں این آر او نہیں ملے گا۔
شیخ رشید نے کہا گزشتہ روز مراد علی شاہ نے وزیراعظم بلاول کا نعرہ لگایا، میں کہتا ہوں آپ کوانڈر19 کےساتھ ہی کھیلنا ہےتودوسروں کےحال پررحم کریں، انہوں نے کہا اسلام آباد میں پٹواریو ں کا خاتمہ کریں گے، غیر ضروری محکموں کو ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ لانگ مارچ اور لونگ مارچ میں فرق ہوتا ہے۔ اگر یہ اسلام آباد آتے ہیں تو ہم استقبالیہ کیمپ لگانے پر غور کریں گے۔ ہم نے چوکیاں ختم کی ہیں، وہاں پولیس گاڑیاں کھڑی کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، لانگ مارچ اور لونگ مارچ میں فرق ہوتا ہے۔
شیخ رشید نے صحافیوں کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے صحافیوں کے لیے میڈیا ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائیں گے، اس میں الیکٹرونک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے لوگ سب شامل ہیں۔انہوں نے کہا یہ ہاوسنگ سوسائٹی صرف میڈیا کے لوگوں کے لیے ہی ہو گی، ان سوسائیٹز میں گھر لینے کے خواہشمند صحافیوں کو اس کی قیمت بھی ادا کرنی ہو گی