پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبات کی سہولت کیلئے نئے رابطہ پُل کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،پرووائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرشیریں خاور،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراحتشام الحق،پروجیکٹ ڈائریکٹر اعجاز شیخ اور چیف وارڈن پروفیسرڈاکٹرنورین اکمل سمیت فیکلٹی ممبران کے علاوہ طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

رابطہ پُل کے افتتاح کے بعدکامیابی کیلئے دعاکی گئی۔افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانہ سے کیاگیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب۔

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل کی طالبات کیلئے رابطہ پُل میں خصوصی کاوش کرنے پروائس چانسلروفیکلٹی ممبران کوشاباش دیتی ہوں۔اس تاریخی طبی درسگاہ سے ذاتی وابستگی ہے۔۔ہاسٹل اور کالج وہسپتال کے درمیان رابطہ پُل پرتقریباًایک کروڑ90لاکھ روپے کی لاگت آئی۔٭ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی فارغ التحصیل طالبات پاکستان سمیت پوری دنیامیں شاندارطبی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔سرگنگارام ہسپتال منفردطبی خدمات میں نمایاں حیثیت رکھتاہے۔ پنجاب کی طبی درسگاہوں کے طلباء وطالبات کی سہولت کی خاطر بہترین اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔پنجاب میں ماں اور بچے کی صحت کویقینی بنانے کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ پاکستان میں دوران زچگی ماؤں کی اموات کی شرح خطرناک حدتک پہنچ چکی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد۔

دوران زچکی ماؤں کی زندگی کویقینی بنانے کیلئے اس نوعیت کے مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنانا وقت کی اہم ضرورت تھی۔سرگنگارام میں 650بستروں پرمشتمل مدراینڈ چائلڈبلاک پنجاب کی ہزاروں ماؤں کی زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہوگا۔ہاسٹل کی طالبات کی سہولت کی خاطرجلدجمنیزیم اور کیفیٹیریابھی بنائے جالینگے۔ تندرست رہنے کیلئے طالبات کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لیناچاہئے۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونا قابل فخرہے۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے طالبعلم ہونے کے ناطے اس ادارہ کی بہتری کیلئے کرداراداکرناچاہئے۔حکومت عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کی کوشش کررہی ہے۔وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان کا تقریب کے شرکاء سے خطاب۔پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان۔طالبات کا دیرینہ مطالبہ ہونے کے باعث رابطہ پُل تعمیرکروایاگیا۔پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان۔رابطہ پُل کو5ماہ کی قلیل مدت میں تیارکیاگیاہے۔پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان۔وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پرجلدطالبات کی سہولت کیلئے جمنیزیم اور سویمنگ پول بھی بنائے جائیں گے۔پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.