پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

وفاقی حکومت کا ملک بھر میں غیرقانونی پٹرول پمپس کو ضبط کرنے کا فیصلہ

ملک میں 4 ہزار 149 غیرقانونی پٹرول پمپس قائم ہیں ، غیرقانونی پٹرول پمپس کے خلاف آپریشن مقامی پولیس اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہوگا ، مالکان کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کی جاسکے گی۔ملک میں غیرقانونی پٹرول پمپس سیل کردیئے جائیں گے۔غیرقانونی پٹرول پمپس مالکان کو کسٹم ایکٹ 1969کے تحت نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔غیرقانونی پٹرول پمپس بحق وفاقی حکومت ضبط کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.