پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ہرنائی: دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے۔

دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر گزشتہ رات حملہ کیا گیا جس کے بعد دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 7 جوان شہید ہوگئے۔

دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل، عبدالوکیل ، سپاہی شیر زمان، جمال ، عبدالرؤف اور فقیر محمد شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.