پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

آصف زرداری کی تقریر نے پی ڈی ایم کا نظریہ ملیامیٹ کردیا: فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گیارہ جماعتوں کا ٹولہ نودوگیارہ ہوتا نظر آرہا ہے،آصف زرداری کی تقریر نے پی ڈی ایم کا نظریہ ملیا میٹ کردیا، گڑھی خدابخش جلسے میں شیرکےشکاری کے نغمے زرداری کی تقریرکی عکاسی تھے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوا ن کا کہنا تھا کہ مولانا دو نومولودوں کو لے کر سیاست میں گڈا گڈی کا کھیل رہے ہیں ،بھٹو کو غدار کہنے اور بینظیر کوسیکورٹی رسک کہنے والی ن لیگ قیادت منہ چھپاتی پھررہی ہے،سیاسی کنیزوں نے موروثی سیاست کیلیے جدوجہد کی ن لیگ کی خواتین کنیزوں کی بجائے لیڈر بنیں، وہ گیڈربن کر مریم کی ہاں میں ہاں ملارہی ہوتی ہیں،مریم نواز کوسرخاب کے پرنہیں لگے جوصرف وہی نمائندگی کریں۔خطےمیں سیاست کے محاذ پرخواتین کی حکمرانی رہی، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے بھی خواتین کا اقتدامیں حصہ رہا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی اورقانونی سطح پر بااختیار بنانامشن ہے، بوسیدہ نظام کوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے خواتین نے وزیراعظم کوووٹ دیا، عمران خان کےوژن کو حقیقت میں بدل رہےہیں، تبدیلی کے عمل میں پنجاب کی خواتین کو حصہ دار بنائیں گے، پاکستان کی 52فیصد سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.