پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

عدالت کا ایل ڈبلیو ایم سی کو البراک اور اوزاک کمپنی کی گاڑیاں واپس کرنیکا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے البراک اور اوزپاک کمپنی کو شہر کی 31 دسمبر 2020 تک صفائی کرنے کی اجازت دے دی، عدالت کا ایل ڈبلیو ایم۔سی کو البراک اور اوزاک کمپنی کی گاڑیاں واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے البراک اور اوزپاک ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کی ،پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور ملک اویس خالد ایڈووکیٹ جبکہ البراک کمپنی کی جانب سے مرزا نصر احمد ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے،

وکلاء نے عدالت کو اگاہ کیا کہ 31 دسمبر تک ہمارا معاہدہ تھا اس سے قبل ہی گاڑیاں اور مشینری لے لی گئی۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے وکیل ملک اویس خالد ایڈوکیٹ نے کہا یہ دس دسمبر سے شہر کی صفائی نہیں کر رہے تھے اس لئے گاڑیاں قبضے میں لی گئں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.