پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

وزیراعلیٰ پنجاب کا شاہدرہ ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے شروع کرنے کی ہدایت

لاہور : شہر میں ایک اور منصوبہ شروع کرنے کی تیاری، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اے کو شاہدرہ ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔شہر میں ٹریفک کی ابتر صورتحال بہتر بنانے کیلئے شاہدرہ کے مقام پر 3 فلائی اوور بنائے کا پلان، 28 کنال اراضی ایکوائر کی جائے گی۔

شاہدرہ ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے کا ابتدائی ڈیزائن تیار کر لیا گیا ہے۔ ڈیزائن کے مطابق نیازی چوک سے گوجرانوالا، کوٹ عبدالمالک سے نیازی چوک کی جانب فلائی اوور بنے گا۔ فلائی اوورز کے نیچے سنگل فری کوریڈور فراہم کرنے کیلئے گول چکر بنایا جائے گا۔

فیزیبلٹی رپورٹ کے مطابق تین فلائی اوورز کی کل لمبائی 1.6 کلو میٹر تجویز کی گئی ہے۔ تینوں فلائی اوورز کی تعمیر کیلئے 5 ارب 40 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ٹریفک کاونٹ سٹڈی کے مطابق اس فلائی اوور سے روزانہ 1 لاکھ 95 ہزار 280 گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں گزر سکیں گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے فلائی اوور بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں تو ایل ڈی اے کی جانب سے بھی اس امر کی استدعا کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت اس منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے فنڈنگ کرے جس کے بعد اس منصوبے کو باقاعدہ طور پر شروع کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.