پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں کھلی کچہریوں کا انعقاد

ننکانہ صاحب:وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے،عوام الناس کے مسائل بروقت حل نہ کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر پاپولیشن پنجاب کرنل(ر) سردار ہاشم ڈوگر نے تحصیل کونسل ہال میں منعقدہ کھلی کچہر ی کے دوران پرنٹ والیکٹرانک میڈیا نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے منعقدہ کھلی کچہر ی میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمن کھاڑک ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) رانا امجد علی،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب صولت حیات وٹو،ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر کاشف مختار،چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل دیگرضلعی محکموں کے افسران سمیت لوگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے تحصیل کونسل ہال میں منعقدہ کھلی کچہری میں صوبائی وزیر بہبود آبادی سردار ہاشم ڈوگر نے عوام کے مسائل سن کر موقع پر حل کرنے کے احکاما ت جاری کیے۔اس موقع پرعوام الناس نے ریونیو،پولیس،صحت،واپڈا ،سوئی گیس ودیگر متعلقہ معاملات موقع پر حل ہونے پر حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفئیر پنجاب کرنل (ر) سردار ہاشم ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد اور ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کو مہیا کی جانے والی طبی سہولیات کاجائزہ لینے کے لیے ایمرجنسی وارڈ،ڈائلسسز سنٹرسمیت مختلف وارڈز کا دورہ کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر بہبودآبادی پنجا ب نے کہاکہسرکاری ہسپتالوںمیں مریضوں اور انکے لواحقین کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،بزدار حکومت کی ہدایت کے مطابق عوام الناس کو صحت کی بہترین اور معیاری سہولیات بروقت فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوںمیںمریضوں کو بہترین علاج، تشخیص کیساتھ مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر صوبائی وزیر برائے بہبودآبادی پنجاب کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے مریضوں اور انکے لواحقین کو مہیا کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہارکیا اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی کاوشوں کو سراہا۔ بعدازاں صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفئیرپنجاب کرنل (ر) سردار ہاشم ڈوگر نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے سہولت بازارسٹی ننکانہ صاحب میں اشیائے ضروریہ کے سٹالوں کا بھی جائزہ لیا۔سہولت بازار کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھرمیں قائم کیے گئے سہولت بازاروں میں اشیائے خورونوش کی دستیابی اور فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جہاں عوام الناس کوسرکاری نرخوں پر آٹا،چینی،سبزیاں ،پھل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ دستیاب ہیں۔اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ ادارے سہولت بازاروں میںروزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈبیلنس کا سلسلہ جاری رکھیں ۔ صوبائی وزیر برائے بہبودآبادی پنجاب کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگرنے سہولت بازار میں لگائے گئے اشیائے خورونوش کے سٹالوں کا تفصیل سے معائنہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سہولت بازاروں میں عوام الناس کو مزید بہترین سہولیات مہیاکی جائیں تاکہ عوام الناس حکومت پنجاب کی جانب سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔ صوبائی وزیر پاپولیشن پنجاب کرنل (ر) سردار ہاشم ڈوگر نے صدر تھانہ میں محکمہ پولیس کی جانب سے عوام الناس کے لیے لگائے گئے سہولت ڈیسک کا تفصیل جائزہ لیا اور پنجا ب حکومت کے اس احسن قدم کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.